سوال:
مجھے ایک نہایت اہم شرعی مسئلے میں رہنمائی درکار ہے۔ میں پاکستانی ہوں اور فی الحال ابوظبی، امریکہ میں رہتا ہوں۔ میں نے اپنی بیوی کو ’’Fuck Allah‘‘ کے الفاظ لکھ کر بھیجے، میں نے یہ الفاظ مذاق کے طور پر کہے تھے۔ اس کے علاوہ مجھے معلوم تھا کہ ایک تصویر اور ویڈیو میں قرآنِ کریم کی توہین کا منظر تھا، اس کے باوجود میں نے وہ تصویر اور ویڈیو اپنی بیوی کو رومانوی گفتگو کے سلسلے میں بھیجی، اب مجھے اپنی غلطی پر سخت ندامت ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے سچے دل سے توبہ کرنا چاہتا ہوں۔ براہِ کرم قرآن و سنت اور فقہِ حنفی کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں:
1) میرے ایمان کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟
2) کیا تجدیدِ ایمان کرنا ضروری ہے؟
3) کیا میرا نکاح برقرار ہے یا تجدیدِ نکاح کی ضرورت ہے؟
4) مجھے اب کیا شرعی اقدامات کرنے چاہییں؟ میں چاہتا ہوں کہ اپنے مسئلے کا صحیح شرعی حکم سمجھ کر اس پر عمل کروں۔
جواب: پوچھی گئی صورت میں اللہ تعالیٰ کی شان میں ایسے نازیبا اور توہین آمیز کلمات کہنے سے آپ دائرہ اسلام سے خارج ہو گئے ہیں، لہٰذا آپ پر لازم ہے کہ ان کلمات کے کہنے پر اللہ تعالیٰ کے حضور سچے دل سے توبہ و استغفار کریں، اپنے ایمان اور نکاح کی تجدید کریں، اور آئندہ اللہ تعالیٰ یا دینِ اسلام کے متعلق ایسی نازیبا اور توہین آمیز باتوں سے مکمل اجتناب کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*الدلائل:*
*الفتاوى الهندية: (258/2، ط: دار الفكر)*
(ومنها ما يتعلق بذات الله تعالى وصفاته وغير ذلك) يكفر إذا وصف الله تعالى بما لا يليق به، أو سخر باسم من أسمائه، أو بأمر من أوامره، أو نكر وعده ووعيده، أو جعل له شريكا، أو ولدا، أو زوجة، أو نسبه إلى الجهل، أو العجز، أو النقص ويكفر بقوله يجوز أن يفعل الله تعالى فعلا لا حكمة فيه ويكفر إن اعتقد أن الله تعالى يرضى بالكفر كذا في البحر الرائق.
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی