resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: مجسمے کی جگہ پر رکھے ہوئے اسپرے (Deodorant) کے استعمال کا حکم

(64686-No)

سوال: میری والدہ نے میرا ڈیوڈرینٹ (Deodorant) عین اس جگہ رکھ دیا جہاں پہلے ایک شرکیہ مجسمہ رکھا ہوا تھا، اس کے بعد میں نے وہ ڈیوڈرینٹ استعمال کیا تو اب مجھے لگتا ہے کہ میں اس سے آلودہ ہوگئی ہوں اور مجھے دوبارہ غسل کرنا ہوگا، ہر چیز کو دھونا ہوگا اور اپنے جسم سے قریب رہنے والے کپڑے بھی پھینکنے ہوں گے۔
مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ میں نے اس مجسمے کے ساتھ شرک کیا تھا تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ڈیوڈرینٹ استعمال کرنے کی وجہ سے میں واقعی آلودہ ہوگئی ہوں؟ میں نے توبہ کرلی ہے۔ وہ مجسمہ میری والدہ کا تھا،جو مشرکہ ہیں۔ مجھے یہ خوف ہے کہ اگر میں نے اپنے کپڑے نہ پھینکے تو میں جہنم میں چلی جاؤں گی۔

جواب: واضح رہے کہ اگر کوئی چیز حلال اور پاک ہو تو صرف کسی جگہ پر پڑے رہنے سے وہ ناپاک نہیں ہوتی، پاک چیز صرف اس وقت ناپاک ہوگی جب اس کے ساتھ کوئی دوسری ناپاک چیز مل جائے۔
سوال میں پوچھی گئی صورت میں اگر آپ کا مذکورہ اسپرے (Deodorant) حلال اجزاء پر مشتمل ہے تو صرف مجسمے کی جگہ پر رکھنے کی وجہ سے وہ ناپاک نہیں ہوا، اسپرے پاک ہے اور آپ اسے استعمال کرسکتے ہیں، اس سے نہ تو آپ کے کپڑے ناپاک ہوئے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی شرک ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

*رد المحتار: (151/1، ط: دارالفکر)*
من ‌شك ‌في ‌إنائه ‌أو ‌في ‌ثوبه أو بدن أصابته نجاسة أو لا فهو طاهر ما لم يستيقن، وكذا الآبار والحياض والجباب الموضوعة في الطرقات ويستقي منها الصغار والكبار والمسلمون والكفار؛ وكذا ما يتخذه أهل الشرك أو الجهلة من المسلمين كالسمن والخبز والأطعمة والثياب۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs