سوال:
نہار منہ پانی پینے سے متعلق کیا حقیقت ہے؟
جواب: واضح رہے کہ اس سلسلہ میں دونوں قسم کی روایت ملتی ہیں، البتہ اس مسئلے کوجائز و ناجائز اور حلال و حرام سے جوڑنا درست نہیں، بلکہ یہ ایک طبی اورطبعی مسئلہ ہے، اس لیے جسے خواہش یا ضرورت ہو اوراسے نقصان نہ کرتا ہو، وہ پی لے اور جسے چاہت یا ضرورت نہ ہویا اس کے لیے مضر ہو تو نہ پیے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی