سوال:
پاکستانی پیسوں پر محمد علی جناح (لفظ محمد) لکھا ہوتا ہے یا مسجد کی تصویر بنی ہوتی ہے کیا اس روپیہ کو شلوار والی جیب میں ڈال سکتے ہیں؟
جواب: حفاظت کی غرض سے پیسے شلوار کی جیب میں رکھنا جائز ہے، اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے۔ جہاں تک ادب کا تعلق ہے تو اس کا مدار عرف پر ہوتا ہے، ہمارے عرف میں اسے خلافِ ادب نہیں سمجھا جاتا، اس لیے یہ ادب کے خلاف بھی نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
اشرف التفاسير: (130/3، ط: دار الاشاعت)
كفايت المفتي: (1/126، ط: دار الاشاعت)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی