resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: وی پی این (VPN) کے ذریعہ سے علماء کی ویڈیوز دیکھنا

(37712-No)

سوال: ہندوستان میں وی پی این (VPN) قانونی ہے، لیکن وی پی این کے ذریعے غیر قانونی کام کرنا جائز نہیں ہے، مثلاً کسی بلاک کیے گئے مواد کو وی پی این کی مدد سے دیکھنا۔
میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں وی پی این کے ذریعے علماء کی وہ ویڈیوز دیکھوں جو یہاں (ہندوستان میں) بلاک ہیں تو کیا یہ جائز ہوگا؟ حکومت نے اس بارے میں کوئی سختی نہیں کی اور یہاں بہت سے لوگ اسی طرح وی پی این استعمال کر کے یہ مواد دیکھتے ہیں۔

جواب: سوال میں پوچھی گئی صورت میں آپ کے بیان کے مطابق اگر واقعی آپ کے ملک میں وی پی این (VPN) کا استعمال قانوناً ممنوع نہیں ہے اور اس کو استعمال کرنے کی وجہ سے سرکار کی طرف سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی نہیں ہوتا تو آپ وی پی این (VPN) کے ذریعے تلاوتِ قرآنِ پاک، بیانات یا دیگر جائز باتوں پر مشتمل علماء کرام کی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں، بشرطیکہ اس میں کوئی اور غیر شرعی خرابی نہ پائی جارہی ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدة، الایة: 2)
وَتَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوٰى وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللّٰهَ إِنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ o

تكملة فتح الملهم :(143/4، دار احیاء التراث العربی)
ان الصورة المحرمة ما كانت منقوشة أو منحوتة بحيث يصبح لها صفة الاستقرار على شئ وهي الصورة التى كان الكفار يستعملونها للعبادة واما الصورة التي ليس لها ثبات واستقرار، وليست منقوشة على شيء بصفة دائمة، فانها بظل اشبه منها بالصورة.

شرح المجلة لخالد الاتاسی: (المادۃ: 20، 13/1، ط: مکتبة رشیدیة)
الأمور بمقاصدها يعني أن الحكم الذي يترتب على أمر يكون على مقتضى ما هو المقصود من ذلك الأمر

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things