عنوان: قبلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے غلط رخ پر نماز پڑھنا (10052-No)

سوال: میں نے نئی جگہ پر غلطی سے کجھ نمازیں غلط قبلہ رخ پڑھ لی ہیں، ان غلط قبلہ رخ پڑھی گئی نمازوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا یہ نمازیں ہوگئیں یا دہرانا ہوں گی؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر "نئی جگہ" سے آپ کی مراد کوئی ایسی جگہ ہے، جہاں مقامی لوگوں سے قبلہ معلوم کرنا ممکن تھا، اس کے باوجود آپ نے کسی سے درست قبلہ معلوم کیے بغیر نمازیں ادا کرلیں تو اگر ان نمازوں میں عین کعبہ سے انحراف 45 ڈگری سے زیادہ تھا تو ایسی سب نمازیں دوبارہ ادا کرنا ضروری ہیں، لیکن اگر انحراف معمولی ہو، یعنی 45 ڈگری سے کم ہو تو ایسی صورت میں نماز ادا ہوگئی ہے، دوبارہ ادا کرنا ضروری نہیں ہے۔
اور اگر "نئی جگہ" سے آپ کی مراد کوئی جنگل یا ایسا بیابان علاقہ ہے جہاں آپ کے لیے قبلہ معلوم کرنے کی کوئی صورت ممکن نہیں تھی، اور آپ نے تحری (سوچ و بچار) کرکے جس جانب غالب گمان ہوا، اس جانب رُخ کرکے نماز پڑھی ہے تو نماز ادا ہوگئی ہے، اس کا اعادہ لازم نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الكريم: (البقرة، الآية: 144)
قَدۡ نَرَىٰ تَقَلُّبَ وَجۡهِكَ فِي ٱلسَّمَآءِۖ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبۡلَةٗ تَرۡضَىٰهَاۚ فَوَلِّ وَجۡهَكَ ‌شَطۡرَ ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِۚ وَحَيۡثُ مَا كُنتُمۡ فَوَلُّواْ وُجُوهَكُمۡ ‌شَطۡرَهُۥۗ ۔۔۔ إلخ

الفتاوى الهندية: (64/1، ط: دار الفكر)
وإن ‌اشتبهت ‌عليه ‌القبلة وليس بحضرته من يسأله عنها اجتهد وصلى. كذا في الهداية. فإن علم أنه أخطأ بعدما صلى لا يعيدها وإن علم وهو في الصلاة استدار إلى القبلة وبنى عليها. كذا في الزاهدي وإذا كان بحضرته من يسأله عنها وهو من أهل المكان عالم بالقبلة فلا يجوز له التحري. كذا في التبيين. ولو كان بحضرته من يسأله عنها فلم يسأله وتحرى وصلى فإن أصاب القبلة جاز وإلا فلا. كذا في منية المصلي وهكذا في شرح الطحاوي.

جواهر الفقه: (326/2 الی 420)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 927 Dec 19, 2022
qibla maloom na hone / honey ki waja se / say ghalat rukh per / par namaz parhna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.