عنوان: بچوں کو صف میں کہاں کھڑا کیا جائے؟(1007-No)

سوال: اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ چھوٹے بچوں کو جو صف میں ہوتے ہیں، ان کو پیچھےکردیتے ہیں، کیا وہ بچے جو سمجھدار ہوں، ان کو اپنے ساتھ صف میں کھڑا نہیں کیا جا سکتا؟ یا صرف ان کی عمر دیکھ کر اپنے ساتھ نہیں کھڑا کریں؟ کیا ہم ان بچوں کو اپنے رویے سے بیزار نہیں کر رہے؟ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بچوں کے ساتھ کیسا رویہ تھا، جب وہ نماز میں ہوتے تھے ؟ براہ مہربانی رہنمائی کیجیئے

جواب: نابالغ بچوں کے بارے میں اصل حکم یہ ہےکہ اگر صرف ایک ہی نابالغ بچہ ہو، تو اس کو مردوں کے ساتھ ان کی صف ہی میں کھڑا کیا جائے،اور اگر نابالغ لڑکے ایک سے زیادہ ہوں، تو ان کی الگ صف مردوں کی صف کے پیچھے ہونا چاہیے۔
جماعت میں ایک سے زائد بچے ہونے کی صورت میں بچوں کی صف کو مردوں کی صف کے پیچھے بنانے کا یہ حکم اس وقت ہے، جبکہ مسجد میں آ نے والے بچے باشعور ہونے کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ اور سلیقہ مند ہوں، مسجد میں شرارتیں نہ کریں، شور نہ مچائیں اور احترامِ مسجد کو ملحوظ رکھتے ہوئے، خاموشی سے نماز ادا کریں، لیکن اگر صورتِ حال اس کے برعکس ہو اور ان کی علیحدہ صف بنانے میں نماز کے اندر شرارتیں کرنے اور اپنی نماز کو باطل کرنے یا ان کے کسی طرزِ عمل اور شرارت سے مردوں کی نماز باطل ہوجانے کا قوی اندیشہ ہو، تو پھر ان کی الگ صف نہ بنائی جائے، بلکہ ان کو منتشر اور متفرق طور پر مردوں کی صفوں میں کھڑا کرنا چاہیے، نیز بچوں کو مردوں سے علیحدہ کھڑا کرنے میں اجتماعِ عظیم اور مجمع کثیر کی بناء پر بچوں کے گم ہوجانے یا اغوا ہونے یا اور کسی فتنہ و فساد کا اندیشہ ہو تو بچوں کو اپنے ساتھ مردوں کی صف میں متفرق طور پر کھڑا کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

البحر الرائق: (374/1، ط: دار الکتاب الاسلامی)
(قوله ويصف الرجال ثم الصبيان ثم النساء) لقوله - عليه الصلاة والسلام - «ليليني منكم أولو الأحلام والنهى»۔۔۔۔۔۔ويقتضي أيضا أن الصبي الواحد لا يكون منفردا عن صف الرجال بل يدخل في صفهم وأن محل هذا الترتيب إنما هو عند حضور جمع من الرجال وجمع من الصبيان فحينئذ تؤخر الصبيان

تقریرات الرافعی: (73/1، ط: سعید)
قال الرحمتی ربما یتعین فی زماننا ادخال الصبیان فی صفوف الرجال لان المعھود منھم اذا اجتمع صبیان فاکثر تبطل صلاۃ بعضھم ببعض و ربما تعدی ضررھم الی افساد صلاۃ الرجال

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 338 Mar 05, 2019
Bachon ko saf main kahan khara kiya jae, Where should children stand in Saf (Line)

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.