سوال:
کیا اسلام 360 ایپ استعمال کرسکتے ہیں؟
جواب: مذکورہ ایپ (App) کے تمام مندرجات کی مکمل چھان بین کیے بغیر اس پر کوئی حتمی رائے قائم کرنا یا یقینی حکم لگانا مشکل ہے، جبکہ ہمیں اس کے بارے میں مکمل تحقیق نہیں ہے، تاہم اس ایپ کو محض قرآن کریم کی تلاوت کرنے کے لیے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ تفسیرِ قرآن، فقہی مسائل اور احادیث کی تحقیق میں از خود اس ایپ پر اعتماد نہ کیا جائے، بلکہ اس میں تفسیر قرآن، حدیث اور فقہی مسائل کے متعلق جو کچھ پڑھیں، اس کے متعلق پہلے کسی مستند عالم دین یا مفتی سے رجوع کرلیں اور پھر وہ جو مشورہ دیں اس کے مطابق عمل کرلیں۔
والله تعالىٰ أعلم بالصواب
دارالإفتاء الإخلاص،کراچی