عنوان: کورس (course) کا مواد یا ریکارڈنگ شئیر کرنے کا حکم(10501-No)

سوال: سوال ہے کہ ایک ادارہ ایک کورس تقریباً 50 ہزار کا کروارہا ہے، اب کچھ لوگوں نے ایک گروپ بنایا ہے اور یہ ارادہ کیا ہے کہ ان میں سے کوئی ایک بندہ کلاس لے اور وہ باقی سب کو کورس کی ریکارڈنگ مہیا کرے اور کورس کی فیس سب مل کر ادا کریں تو کیا شرعی لحاظ سے ایسا کرنا درست ہوگا؟

جواب: اگر ادارہ نے معاملہ کرتے وقت کورس کا مواد (Content) اور ريكارڈنگ آگے منتقل نہ کرنے کی شرط لگائی ہو یا کورس لینے والے سے اس کا وعدہ لیا ہو تو اس کے لیے وعدہ کی پابندی کرنا شرعا ضروری ہے، ایسی صورت میں اگر کورس لینے والا شخص اس مواد کو دوسرے لوگوں کے ساتھ شئیر کرتا ہے تو اسے وعدہ خلافی اور دھوکہ کرنے کا گناہ ہوگا۔
تاہم اگر ادارے کی طرف سے ایسی کوئی پابندی نہ ہو تو ریکارڈنگ کسی اور کو مہیا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکريم: (المائدة، الآیة:1)
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ ‌أَوۡفُواْ بِٱلۡعُقُودِۚ ۔۔۔ إلخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Print Full Screen Views: 611 May 16, 2023
course ka mawad ya recording share karne / karnay ka hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.