عنوان: ٹوپی پر "ماشاءالله" لکھنا اور اس کے پہننے کا حکم (10545-No)

سوال: اگر ٹوپی پر ماشاءاللہ بڑے اور واضح الفاظ میں لکھا ہوا ہو تو کیا اس ٹوپی کو استعمال کرنے سے اللہ تعالی کے نام کی بے حرمتی ہوگی؟

جواب: ٹوپی اگرچہ سر پر پہنی جاتی ہے، لیکن زمین پر اس کے گرنے کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے، اسی طرح بیت الخلاء جاتے وقت ٹوپی پہنی جاتی ہے، اور کپڑے دھوتے وقت بھی ٹوپی کے ادب کا خیال نہیں رہتا، اس لیے ٹوپی پر "ماشاءاللہ" لکھنے اور اس طرح کی ٹوپی کے استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (246/2، ط: سعید)
تکرہ کتابة القرآن وأسماء اﷲ تعالیٰ علی الدراھم والمحاریب والجدران وما یفرش، وما ذاک الا لاحترامه وخشیة وطئه ونحوہ مما فیہ اھانة فالمنع ھنا بالاولیٰ مالم یثبت عن المجتھد أو ینقل فیه حدیث ثابت۔

الھندیة: (109/1، ط: مکتبه رشیدیه)
ولیس بمستحسن کتابة القراٰن علی المحاریب والجدران لمایخاف من سقوط الکتابة وان توطأ، وفي جمع النسفي مصلى او بساط فيه اسماء الله تعالى يكره بسطه واستعماله واستعماله في شيء وكذا يكره اخراجه عن ملكه ذا لم يامن من استعمال الغير فالواجب ان یوضع فی اعلیٰ موضع فوقه شیٔ وکذایکرہ کتابة الرقاع والصاقھا بالابواب لمافیه من الاھانة کذا فی الکفایة.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 726 May 24, 2023

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.