عنوان: خليجی ممالک میں رشوت دے کر ڈرائیونگ لائسنس (Driving License) بنوانا(10551-No)

سوال: اگر خلیجی ممالک میں Driving License کے حصول میں ڈرائیونگ ٹیسٹ میں بار بار fail ہورہے ہوں، جبکہ آپ کو ڈرائیونگ بھی آتی ہو اور آپ اس ملک کے Driving School سے مکمل classes بھی لے چکے ہوں تو کیا کسی شخص کو پیسے دیکر Driving License نکلوانے کی گنجائش ہے؟

جواب: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے رشوت دینا ناجائز ہے، ہماری معلومات کے مطابق خلیجی ممالک میں عام طور پر لائسنس کے لیے مطلوبہ اہلیت والے افراد اگر امتحان پاس کرلیں تو ان کا لائسنس بن جاتا ہے، اور اس سلسلے میں محض رشوت کی بنیاد پر ناحق رکاوٹ پیدا نہیں کیجاتی ہے، اس لیے آپ پر لازم ہے کہ پیسے دے کر لائسنس بنوانے سے اجتناب کریں اور قانونی طریقہ کے مطابق لائسنس حاصل کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المعجم الكبير للطبراني: (رقم الحديث: 14202)

حدثنا أحمدُ بن سهل بن أيُّوبَ الأَهْوازي، ثنا علي بن بَحْر، ثنا هشام بن يوسف، عن ابن جُرَيج، عن الحارث بن عبد الرحمن، عن أبي سَلَمة بن عبد الرحمن، عن عبد الله بن عَمرو، قال: قال رسولُ الله صلى الله عليه وسلم: "لَعَنَ اللهُ ‌الرَّاشِيَ والمُرْتَشِيَ".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 350 May 24, 2023
khaligi / khaliji / arab mamalik /mulko me / mein rishwat de / dey kar driving license banwana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.