عنوان: حرام گوشت سے تیار شدہ سالن کا شوربہ (Gravy) استعمال کرنا(10597-No)

سوال: اگر کوئی سالن حلال ذبیحہ کے گوشت سے نہ بنایا گیا ہو تو کیا اس سالن سے بوٹی نکال کر اس کی گریبی کھانا جائز ہے؟

جواب: واضح رہے کہ حرام گوشت نجس ہوتا ہے، جب اس نجس گوشت کو ہانڈی میں دوسری چیزوں یعنی پانی، تیل وغیرہ کے ساتھ ملایا جاتا ہے تو یہ گوشت ان دوسری چیزوں کو بھی ناپاک کردیتا ہے، جس سے اس سالن کا ہر ہر جز حرام ہو جاتا ہے، لہذا جس طرح حرام گوشت کا استعمال حرام اور ممنوع ہے، اسی طرح اس سالن کے شوربہ (Gravy) کو استعمال کرنا بھی حرام اور ممنوع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرۃ، الآیة: 173)
اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیْكُمُ الْمَیْتَةَ وَ الدَّمَ وَ لَحْمَ الْخِنْزِیْرِ وَ مَاۤ اُهِلَّ بِهٖ لِغَیْرِ اللّٰهِۚ-فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَلَاۤ اِثْمَ عَلَیْهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌo

الموسوعة الفقھیة الکویتیة: (392/39، ط: دار السلاسل)
قال الجصاص: قال أصحابنا: لا يجوز الانتفاع بالميتة على وجه

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 647 Jun 08, 2023
haram gosht se/say tayar shuda salan ka shorba / gravy estemal karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.