عنوان: اللہ کے نام کے مشابہ نقشہ پر مشتمل ٹائل کو استعمال کرنا(10636-No)

سوال: ایک ٹائل ہے، جس سے متعلق بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ لفظ "اللہ" لکھا ہوا ہے، اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔

جواب: سوال کے ساتھ منسلکہ تصاویر کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ٹائل پر نہ تو باقاعدہ اللہ کا نام لکھا ہوا ہے، اور نہ ہی اس پر باقاعدہ اللہ کے نام کے نقشے بنے ہوئے ہیں، البتہ دوسری تصویر سے ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ اس پر بنے نقشہ کی اللہ کے نام کے ساتھ تھوڑی بہت مشابہت ہے، لہذا اس ٹائل کو استعمال کرنے میں اگر کوئی احتیاط کرتا ہے تو یہ اچھی بات ہے۔
واضح رہے کہ آج کل شک وشبہ کی وجہ سے لوگوں میں یہ باتیں بہت عام ہورہی ہیں کہ اس ٹائل، قالین یا جوتے وغیرہ پر اللہ کا نام یا دیگر بابرکت نام لکھے ہوئے ہیں، جبکہ دیکھنے کے بعد ایسا کچھ نہیں ہوتا، لہذا اس طرح کی چیزوں میں خوامخواہ نکتے نکالنے اور بلا وجہ باریکیوں میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے، البتہ اگر کوئی ایسی بات نظر آئے تو وہ کسی ماہر عالم و مفتی کو دکھانا چاہیے، پھر جیسے وہ فرمائیں، اسی کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاویٰ الهندية: (323/5، ط: دارالفكر)

كتابة القرآن على ما يفترش ويبسط مكروهة، كذا في الغرائب.
بساط أو مصلى كتب عليه الملك لله يكره بسطه والقعود عليه واستعماله،

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 78 Jun 15, 2023
Allah k naam k mushabah naqsha per mushtamil tile ko estemal karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.