سوال:
میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا کیمرہ مین جمعہ کے دن خطبے کی اذان کے دوران ویڈیوز بناسکتا ہے؟ کیا اس کا یہ عمل درست ہے؟
جواب: واضح رہے کہ جمعہ کے دن جب امام منبر پر بیٹھ جائے تو حاضرین کو سب کام چھوڑ کر امام کی جانب متوجہ ہوجانا چاہیے، اس دوران بات چیت کرنا یا اور کوئی فعل انجام دینا درست نہیں ہے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں جمعہ کے دن خطبہ کی اذان کے دوران کیمرہ مین کا ویڈیو بنانے میں مشغول ہونا درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (158/2، ط: سعید)
(إذا خرج الإمام) من الحجرة إن كان وإلا فقيامه للصعود شرح المجمع (فلا صلاة ولا كلام إلى تمامها)۔
الفتاوى الهندية: (1/57، ط: دار الفکر)
وَلَا يَنْبَغِي أَنْ يَتَكَلَّمَ السَّامِعُ فِي خِلَالِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ وَلَا يَشْتَغِلُ بِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَلَا بِشَيْءٍ مِنْ الْأَعْمَالِ سِوَى الْإِجَابَةِ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی