سوال:
سوال یہ ہے کہ ہم ایک اسپورٹس کلب کے ممبر ہیں، ان کی طرف سے ہم کو واٹر پارک جانے کے لئے فری ٹکٹ دیا جاتا ہے جو کہ کمپلیمنٹری ہے، اس پر ہمارا نام نہیں ہوتا اور نہ ہی جاتے وقت ہمیں کوئی شناخت کرانی پڑتی ہے۔ کیا ہم اس ٹکٹ پر اپنی جگہ کسی رشتہ دار یا دوست وغیرہ کو بھیج سکتے ہیں؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر متعلقہ اسپورٹس کلب کی طرف سے ٹکٹ کسی اور کو دینے کی ممانعت نہ ہو تو یہ ٹکٹ کسی رشتے دار یا دوست وغیرہ کو دینا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن الدار قطني: (رقم الحديث: 2886، ط: مؤسسة الرسالة)
عن أبي حرة الرقاشي ، عن عمه ، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لا يحل مال امرئ مسلم إلا عن طيب نفس.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی