سوال:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
جناب مفتی صاحب! داڑھی کے احکامات قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان فرما دیجئے۔ جزاک اللہ
جواب: "داڑھی کے احکام" پر مستقل رسالے اور کتابیں لکھی گئی ہیں، مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ کا ڈاڑھی کے احکام سے متعلق رسالہ "جواہر الفقہ" جلد نمبر 7 میں موجود ہے، اسی طرح حکیم الامت تھانوی صاحب کے افادات "ڈاڑھی منڈانا کبیرہ گناہ اور اس کا اس کا مذاق اڑانا کفر ہے" ، نیز مولانا حفظ الرحمن اعظمی ندوی صاحب کی " ڈاڑھی کی شرعی حیثیت " اس موضوع پر مستقل لکھی گئی کتابیں ہیں اور بازار میں دستیاب ہیں، اس کے علاوہ بھی اس موضوع پر بہت سی کتابیں موجود ہیں، ان کا مطالعہ کریں، اگر کوئی سوال ہو تو متعین سوال بھیج کر دوبارہ استفتاء کرلیں۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی