resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: حرام فیڈ کھانے والی فارمی مرغی کھانے کا حکم(1282-No)

سوال: فارمی مرغی کی خوراک اور نشو ونما حرام اجزاء سے ہورہی ہے، ایسی مرغی کا کھانا جائز ہے یا ناجائز ؟

جواب: مرغی کی غذا (فیڈ)  میں حرام ونجس اجزاء مثلاً: خون ، جانور کے اجزاء یا مردار کا گوشت وغیرہ شامل کیا جاتا ہے۔
اس قسم کی غذاء کا حکم یہ ہے کہ نجس و حرام اجزاء کے ملنے کی وجہ سے یہ غذا بھی حرام ہے اور ایسا کرنا یعنی فیڈ  میں نجس و حرام اجزاء شامل کرنا جائز نہیں، اور اس کا بیچنا اور مرغیوں کو کھلانا بھی ناجائز ہے،  لہٰذا مرغیوں کی غذا تیار کرنے والے حضرات کو چاہیے کہ فیڈ مین ایسے اجزاء ہرگز شامل نہ کریں۔  
البتہ جن مرغیوں کو ایسی غذاء کھلائی گئی ہو، ان کے بارے میں شرعی حکم یہ ہے کہ اگر ان کے گوشت میں کسی قسم کی بدبو پیدا نہیں ہوئی ہے، تو اس صورت میں ان مرغیوں کو کھانا جائز ہوگا اور اگر مذکورہ غذاء کی وجہ سے ان کے  گوشت میں بدبو پیدا ہوگئی ہو، تو جب تک بدبو زائل نہیں ہوجاتی، اس وقت تک ایسی مرغیوں کو کھانا جائز نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (کتاب الحظر و الاباحۃ، 3/4)
’’وکره (لحمهما) أی لحم الجلالة والرمکة وتحبس الجلالة حتی یذهب نتن لحمها ولو أکلت النجاسة وغیرها بحیث لم ینتن لحمها حلت الخ ‘‘

رد المحتار: (341/6)
’’وفي المنتقٰی الجلالة المکروهة التي إذا قربت وجدت منها رائحة فلاتؤکل.‘‘
  
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

haram feed khanay wali farmy murghi khany ka hukum, Ruling on eating farm chicken that eats haraam feed

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables