سوال:
السلام علیکم،
عرض یہ ہے کہ میں اپنی انفرادی نماز پڑھ رہا تھا (معذوری کی وجہ سے میں بیٹھ کے نماز پڑھتا ہوں) میں ابھی قیام سے رکوع میں جانے ہی والا تھا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے میری ریح خارج ہونے والی ہے، لہٰذا میں قیام میں ہی رک گیا اور رکوع کو مؤخر کیا، تا کہ ہوا خارج ہونے کی وجہ سے کہیں وضو نہ ٹوٹ جائے، نتیجتاً قیام سے رکوع میں جانے کا درمیانی وقفہ خاصہ طویل ہوگیا، اس وجہ سے نماز کی آخری رکعت میں التحیات کے بعد میں نے سجدہ سہو ادا کیا-
تو جناب مجھے یہ بتائیے کہ کیا میں نے صحیح کیا یا مجھے اپنی یہ نماز دوبارہ ادا کرنا ہوگی ؟
جواب: صورت مسئولہ میں آخر میں سجدہ سہو کرنے سے نماز ادا ہو جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (126/1، ط: دار الفکر)
ولا يجب السجود إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما يخافت وفي الحقيقة وجوبه بشيء واحد وهو ترك الواجب، كذا في الكافي.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی