عنوان: زیرِ ناف بالوں کے کاٹنے کی حد اور وقت(1327-No)

سوال: زیرِ ناف بالوں کی کاٹنے کی حد اور وقت بتادیں۔

جواب:
زیرِناف بالوں کی حدود مثانہ سے نیچے پیڑوں کی ہڈی سے شروع ہوتی ہے، (یعنی ناف سے بالکل متصل نہیں ،بلکہ پیٹ کی حد جہاں ختم ہوتی ہے، (اکڑوں بیٹھنے کی حالت میں وہاں عام طور پر شکن پڑتی ہے)، وہاں ایک سخت ہڈی ہے، جس پر مخصوص گھنے بال ہوتےہیں، اس ہڈی سے زیرِ ناف بالوں کی حد شروع ہوتی ہے) لہذا اس جگہ پر اگنے والے بال، مخصوص اعضاء (آلہ تناسل، خصیتین) اور ان کے ارد گرد کا حصہ، رانوں کے جوڑ تک اور خصیتین کے نیچے کے بال اور پاخانے کے خارج ہونے کی جگہ اور اس کے ارد گرد کے بال زیرِ ناف بالوں میں داخل ہیں، لہذا ان سب بالوں کا کاٹنا ضروری ہے۔
زیرِ ناف بالوں کو ہر ہفتہ صاف کرنا مستحب ہے، ہر ہفتے نہ ہو تو پندرہ دن بعد ان کو مونڈ دینا چاہیے، زیادہ سے زیادہ چالیس دن تک رخصت ہے، لہذا چالیس دن سے زیادہ دنوں تک ان بالوں کو نہ مونڈنا مکروہ اور گناہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (406/6)

"(و) يستحب (حلق عانته وتنظيف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة) والأفضل يوم الجمعة وجاز في كل خمسة عشرة وكره تركه وراء الأربعين.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3529 Apr 18, 2019
zair naaf baalon ky katny ki had or waqt, Limit and timing of cutting under the navel hair

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.