سوال:
حضرت! میں نے کسی جگہ پڑھا ہے کہ نافرمان بچے کو والدین اپنے وضو اور غسل کے پانی سے نہلائیں تو وہ فرمانبردار ہو جاتا ہے اور یہ عمل اس کی بیماری میں بھی مددگار ہے۔ کیا یہ بات کہیں سے ثابت ہے؟
جواب: ہماری معلومات کے مطابق اولاد کی نافرمانی اور بیماری کے علاج کے لیے ماں باپ کے وضو اور غسل کے پانی سے نہلانا شرعاً ثابت نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی