عنوان: فجر کی نماز کے بعد سجدہ میں دعا کرنے کا حکم(13354-No)

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم نماز فجر کے بعد سجدہ کر سکتے ہیں، سر کو فرش پر رکھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں یا کوئی دعا پڑھ سکتے ہیں؟ آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔

جواب: فجر کی نماز کے بعد نفل نماز پڑھنے سے منع کیا گیا ہے، جبکہ خالی دعا کے لیے سجدہ کرنا چونکہ نماز کے حکم میں نہیں ہے، اس لیے یہ ممنوع نہیں ہے، تاہم واضح رہے کہ دعا کرنے کے لیے سجدہ کرنے کو "سجدہ مناجات" کہا جاتا ہے، جو حضور ﷺ سے ثابت نہیں ہے، اس لیے اسے بعض علماء نے مکروہ قرار دیا ہے۔ رسول اللہ ﷺ سے جو روایات سجدہ میں دعا کرنے سے متعلق وارد ہوئی ہیں، وہ نفل نماز میں سجدہ کے اندر دعا مانگنے سے متعلق ہیں، لہٰذا نماز كے بغیر سجدہ کرکے دعا مانگنے کی عادت بنالینا مناسب نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحيح مسلم: (رقم الحديث: 215- 482)
وحدثنا هارون بن معروف وعمرو بن سواد. قالا: حدثنا عبد الله بن وهب عن عمرو بن الحارث، عن عمارة بن غزية، عن سمي مولى أبي بكر؛ أنه سمع أبا صالح ذكوان يحدث عن أبي هريرة؛ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "‌أقرب ما يكون العبد من ربه وهو ساجد. فأكثروا ‌الدعاء".

فتاوى رحيميه: (233/2، ط: دار الاشاعت)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 364 Nov 22, 2023
fajar ki namaz ke baad sajde me dua karne ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.