سوال:
ایک شخص خطبہ جمعہ پڑھے اور دوسرا نماز پڑھائے، کیا اس طرح جمعہ ہو جاتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ جمعہ کی نماز میں افضل و بہتر یہ ہے کہ نماز جمعہ میں جو عربی خطبہ پڑھے، وہی نماز جمعہ پڑھائے، البتہ اگر خطبہ دینے والا کوئی اور ہو اور نماز جمعہ کی امامت کوئی دوسرا شخص کرے تو مختار قول کے مطابق خطبہ جمعہ اور نماز دونوں صحیح و درست ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (باب الجعمة، 39/3)
لا ینبغی أن یصلی غیر الخطیب؛ لأنھما کشئ واحد فان فعل بأن خطب صبی باذن السلطان وصلی بالغ جاز ہو المختار۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی