سوال:
دو سجدوں کے درمیان کی دعا اور رکوع سجدے میں کون کونسی تسبیحات پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ رکوع کے اندر " سبحان ربی العظیم " اور سجدے کے اندر " سبحان ربی الاعلیٰ " طاق عدد میں تین مرتبہ، یا پانچ مرتبہ، یا سات مرتبہ پڑھنا مسنون ہے اور دونوں سجدوں کے درمیان : " اللہم اغفر لی وارحمنی و عافنی واہدنی وارزقنی " پڑھنا منقول ہے۔
فرائض اور واجبات میں سجدے اور رکوع میں تسبیحات کے علاوہ اذکار و دعائیں پڑھنا خلاف اولیٰ ہے۔
البتہ نوافل اور میں ادعیہ ماثورہ و منقولہ پڑھ سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (فصل إذا أراد الشروع من باب صفة الصلاة، 506/1، ط: دار الفکر)
" وکذا لا یأتي في رکوعہ وسجودہ بغیر التسبیح وماورد محمول علی النفل۔۔۔۔۔
وقال علي رضي اللہ تعالی عنہ أنہ إن ثبت في المکتوبة فلیکن في حالت الانفراد ۔۔۔ھ".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی