عنوان: لیٹے ہوئے شخص کا اذان کے وقت اٹھ کے بیٹھنا(1403-No)

سوال: السلام علیکم،وضاحت فرمائیے گا جناب کہ اگر ایک شخص لیٹا ہوا ہے، اور اذان شروع ہوجاتی ہے، تو کیا ہم اس سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ اٹھ کر بیٹھ جائیے، کیونکہ اذان ہو رہی ہے؟ نیز یہ بھی کہ کیا اذان کے وقت اٹھ کے بیٹھنا ضروری ہوتا ہے؟

جواب: اذان سننے کا ایک ادب یہ ہے کے بیٹھ کر جواب دیا جائے، لیکن یہ فرض یا واجب نہیں ہے، لہذا اذان کے وقت کسی لیٹے ہوئے شخص کو بیٹھ کر اذان کا جواب دینے کے لیے اٹھنے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے، لیٹے ہوئے بھی اذان کا جواب دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے :" الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ".﴿ سورۃ آل عمران آیت نمبر : ۱۹۱﴾
ترجمہ: ( ایمان والے) جو اٹھتے بیٹھتے اور لیٹے ہوئے (ہر حال میں) اللہ کو یاد کرتے ہیں، اور آسمانوں اور زمین کی تخلیق پر غور کرتے ہیں، (اور انہیں دیکھ کر بول اٹھتے ہیں کہ) اے ہمارے پروردگار ! آپ نے یہ سب کچھ بےمقصد پیدا نہیں کیا۔ آپ ( ایسے فضول کام سے) پاک ہیں، پس ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیجیے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 442 Apr 28, 2019
Azaan sunnay ka adab, Manners for listening to the call to prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.