سوال:
السلام علیکم،
ایک گورنمنٹ مسجد میں ظہر ، عصر ، مغرب اور کبھی عشاء کی نماز با جماعت ہوتی ہے، پورے 5 ٹائم جماعت نہیں ہوتی، کیا وہاں جمعہ ہو سکتا ہے؟
مسجد شہر کی حدود میں ہے، جو کہ سیشن کورٹ کی مسجد ہے، جمعہ کے جواز کے لیے شَرْعی اصول بتادیں۔ جزاک اللہ
جواب:
نماز جمعہ کے قیام کے لیے شہر کا ہونا بنیادی شرط ہے، مسجد کا ہونا ضروری نہیں ہے، لہذا شہر کی کسی بھی مسجد میں جمعے کا قیام جائز ہے، اور یہ کہ اس مسجد کو پانچوں وقت نماز باجماعت سے آباد کرنا چاہیے، اس میں سستی کرنے والے گنہگار ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (137/1، ط: سعید)
(قوله ويشترط إلخ) قال في النهر: ولها شرائط وجوبا وأداء منها: ما هو في المصلى. ومنها ما هو في غيره والفرق أن الأداء لا يصح بانتفاء شروطه ويصح بانتفاء شروط الوجوب ونظمها بعضهم فقال: وحر صحيح بالبلوغ مذكر ... مقيم وذو عقل لشرط وجوبها ومصر وسلطان ووقت وخطبة ... وإذن كذا جمع لشرط أدائها۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی