سوال:
چھوٹا بچہ جو صرف دودھ پیتا ہو، کبھی ڈکار کے ساتھ تھوڑا سا دودھ نکال دے تو کیا اس سے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟
جواب: دودھ پیتا بچہ ڈکار لینے کی صورت میں اگر منہ بھر کر قے کرے تو وہ ناپاک ہوتی ہے، اور اگر منہ بھر کر نہ ہو تو ایسی قے ناپاک نہیں ہوتی، البتہ اگر بچہ دودھ نگلے بغیر ہی واپس نکال دے تو وہ ناپاک نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (137/1)
"(و) ینقضہ ( قیء ملأ فاہ) … (من مرۃ أوعلق أوطعام أوماء) اذا وصل الی معدتہ وإن لم یستقر وھو نجس مغلظ ولومن صبی ساعۃ ارتضاعہ ھو الصحیح لمخالطۃ النجاسۃ۔ذکرہ الحلبی".
الھندیۃ: (45/1)
"الصبی اذا قاء علی ثدی الام ثم مص الثدی مراراً یطھر".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی