resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: وضو میں چہرہ مکمل دھوئے بغیر کئی سال پڑھی گئی نمازوں کا حکم

(69488-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم مفتی صاحب! میں نے ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ وضو کے دوران اگر چہرے کا کوئی بھی حصہ خشک رہ جائے تو وضو درست نہیں ہوتا۔ میں نے اس بات کو درست سمجھا، لیکن بعد میں ایسے لوگوں سے وضو سیکھا جنہوں نے اس شرط کا کبھی ذکر نہیں کیا۔کئی سال تک وضو کرتے ہوئے میرے چہرے کے بعض حصے خشک رہ جاتے تھے اور مجھے اس بات کا علم بھی ہوتا تھا، لیکن میں یہی سمجھتا رہا کہ میرا وضو درست ہے۔
اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا میرے گزشتہ تمام وضو بے کار ہوگئے ہیں؟ اور کیا ان وضوؤں کے ساتھ ادا کی گئی نمازیں بھی درست نہیں ہوئیں اور قبول نہیں ہوئیں؟ برائے کرم اس سلسلے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً

جواب: واضح رہے کہ وضو میں مکمل چہرے کا دھونا فرض ہے، اور چہرے کی حد لمبائی میں پیشانی پر سر کے بالوں کے اُگنے کی جگہ سے ٹھوڑی کے نیچے تک اور چوڑائی میں ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک ہے، دوران وضو اس میں سے کوئی جگہ بھی خشک رہ جائے یا چھوڑ دی جائے تو چہرہ مکمل نہ دھلنے کی وجہ سے وضو صحیح نہیں ہوگا، جبکہ نماز صحیح ہونے کے لیے نمازی کا با وضو ہونا شرط ہے، اس کے بغیر کوئی نماز ادا نہیں ہوتی۔ چنانچہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: "کوئی نماز بغیر طہارت کے قبول نہیں ہوتی"(مسلم، حدیث نمبر: 224)
صحیح مسلم میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے وضو کیا اور اس کے پاؤں پر ناخن کے برابر جگہ خشک رہ گئی۔ نبی کریم ﷺ نے اسے دیکھ کر فرمایا: "واپس جاؤ اور اچھی طرح وضو کرو۔" وہ واپس گیا، دوبارہ وضو کیا اور پھر نماز پڑھی۔ (صحیح مسلم: 243)
امام نووی رحمہ اللہ نے اس حدیث سے یہ حکم ثابت کیا ہے کہ جو شخص لاعلمی میں اپنے اعضائے وضو میں سے کوئی حصہ چھوڑ دے، اس کا وضو درست نہیں ہوتا۔
لہذا جو نمازیں ایسے وضو سے پڑھی گئی ہیں جن میں چہرے کا کچھ حصہ خشک چھوڑ دیا گیا تھا، وہ نمازیں ادا نہیں ہوئی، اگرچہ آپ انہیں درست سمجھتے رہے ہو، کیونکہ مسئلہ معلوم نہ ہونے سے حکم نہیں بدلتا، اس لیے ایسے وضو سے پڑھی گئی فرض اور وتر نمازوں کی قضاء کرنا آپ پر لازم ہے، اگر نمازوں کی صحیح تعداد معلوم نہ ہو تو غالب گمان کے مطابق محتاط اندازہ لگا کر ان نمازوں کو ادا کریں، البتہ سنت نمازوں کی قضا نہیں کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔
دلائل

«صحيح مسلم» (رقم الحدیث: 224، ط: دار احیاء الترث العربي)
عن مصعب بن سعد قال: « دخل عبد الله بن عمر على ابن عامر يعوده وهو مريض، فقال: ألا تدعو الله لي يا ابن عمر، قال: إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: لا تقبل صلاة بغير طهور ، ولا صدقة من غلول»، وكنت على البصرة .

«صحيح مسلم» (رقم الحدیث: 243، ط: دار احیاء الترث العربي)
عن جابر : أخبرني عمر بن الخطاب « أن رجلا توضأ فترك موضع ظفر على قدمه، فأبصره النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: ارجع فأحسن وضوءك فرجع ثم صلى ».

«شرح النووي على مسلم» (3/ 131)
(باب وجوب استيعاب جميع أجزاء محل الطهارة)
فيه (أن رجلا توضأ فترك موضع ظفر على ظهر قدمه فأبصره النبي صلى الله عليه وسلم فقال ارجع فأحسن وضوءك فرجع ثم صلى) في هذا الحديث أن من ترك جزءا يسيرا مما يجب تطهيره لا تصح طهارته وهذا متفق عليه ... وفي هذا الحديث دليل على أن من ترك شيئا من أعضاء طهارته جاهلا لم تصح طهارته .

المجموع شرح المهذب» (67/2، ط: دار الفکر ة)
(السمألة الثالثة) أجمع المسلمون على تحريم الصلاة على المحدت وأجمعوا على أنها لا تصح منه سواء إن كان عالما بحدثه أو جاهلا أو ناسيا

«بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع» (1/ 114، ط: دار الکتب العلمية)
وأما شرائط الأركان فجملة الكلام في الشرائط أنها نوعان: نوع يعم المنفرد والمقتدي جميعا، وهو شرائط أركان الصلاة ونوع يخص المقتدي، وهو شرائط جواز الاقتداء بالإمام في صلاته.
(أما) شرائط أركان الصلاة: (فمنها) الطهارة بنوعيها من الحقيقية والحكمية، والطهارة الحقيقية هي طهارة الثوب والبدن ومكان الصلاة عن النجاسة الحقيقية، والطهارة الحكمية هي طهارة أعضاء الوضوء عن الحدث، وطهارة جميع الأعضاء الظاهرة عن الجنابة... (وأما) الطهارة عن الحدث والجنابة فلقوله تعالى: {يا أيها الذين آمنوا إذا قمتم إلى الصلاة فاغسلوا وجوهكم} [المائدة: 6] إلى قوله: {ليطهركم} [الأنفال: 11] .
وقول النبي صلى الله عليه وسلم: «لا صلاة إلا بطهور» ، وقوله عليه الصلاة والسلام: «لا صلاة إلا بطهارة» وقوله صلى الله عليه وسلم: «مفتاح الصلاة الطهور» .
وقوله تعالى: {وإن كنتم جنبا فاطهروا} [المائدة: 6] ، وقوله صلى الله عليه وسلم: «تحت كل شعرة جنابة ألا فبلوا الشعر وأنقوا البشرة» ، والإنقاء هو التطهير، فدلت النصوص على أن الطهارة الحقيقية عن الثوب والبدن، والحكمية شرط جواز الصلاة.

«الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية» (1/ 121، 124، ط: دار الفکر)
كل صلاة فاتت عن الوقت بعد وجوبها فيه يلزمه قضاؤها سواء ترك عمدا أو سهوا أو بسبب نوم وسواء كانت الفوائت كثيرة أو قليلة ... وفي الفتاوى رجل يقضي الفوائت فإنه يقضي الوتر.

البحر الرائق: (2/ 80، ط: دار الکتاب الاسلامي)
وقيد بسنة الفجر لأن سائر السنن لا تقضى بعد الوقت لا تبعا ولا مقصودا.

والله تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity