سوال:
السلام علیکم، کسی علاقہ میں جامع مسجد (جس میں جمعہ کی نماز پڑھائی جاتی ہے) کی تعمیر کے لئے کم از کم کتنی آبادی ہونی چاہیے؟ جزاک اللہ
جواب: کسی علاقے میں مسجد کی تعمیر کے لیے تو مخصوص آبادی کی شرط نہیں ہے، البتہ اس مسجد میں جمعہ نماز ادا کرنا جائز ہے یا نہیں، اس کے لیے آبادی کی شرط ہے، چنانچہ جمعہ کے قیام کے لیے بڑی بستی یا شہر کا ہونا شرط ہے، لہٰذا بڑی بستی یا شہر میں موجود مسجد میں جمعہ ادا کرنا جائز ہے۔
اگر آپ کے سوال کا مقصود جمعہ کے جائز ہونے یا نہ ہونے کی شرائط معلوم کرنا ہے تو اپنا سوال وضاحت کے ساتھ لکھ کر بھیجیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (2/137، ط: دار الفکر)
صرح به في التحفة عن أبي حنيفة أنه بلدة كبيرة فيها سكك وأسواق ولها رساتيق وفيها وال يقدر على إنصاف المظلوم من الظالم بحشمته وعلمه أو علم غيره يرجع الناس إليه فيما يقع من الحوادث وهذا هو الأصح. اه
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی