سوال:
السلام علیکم، اللہ تعالیٰ آپ حضرات کو اس عظیم محنت کا بہترین بدلہ عطا فرمائے۔ مفتی صاحب ! سوال عرض خدمت ہے کہ جب بچہ بلوغت کی عمر میں پہنچے کے قریب ہو اور اسکے غیر ضروری بال آنا شروع ہو جائیں تو پہلی بار ان کی صفائی کا شرعی حکم اور مسنون طریقہ ارشاد فرمادیں۔ بہت نوازش ہوگی۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا
جواب: نو بالغ لڑکے کے زیرِ ناف بال کاٹنے کا وہی طریقہ ہے، جو بالغ کا ہے، اس میں بڑی عمر اور چھوٹی عمر کا کوئی فرق نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (358/5، ط: دار الفکر)
ويبتدئ في حلق العانة من تحت السرة ولو عالج بالنورة في العانة يجوز كذا في الغرائب.
في جامع الجوامع حلق عانته بيده وحلق الحجام جائز إن غض بصره كذا في التتارخانية.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی