سوال:
السلام علیکم، حضرت ! کیا " ٹڈا " كھانا حلال ہے اور اگر حلال ہے تو اس کا سائز بھی کوئی مختص ہے؟
جواب: "ٹڈا" جس کو عربی میں "الجراد'' کہتے ہیں، اس کا کھانا حلال ہے، اور اس کا کوئی سائز مختص نہیں ہے۔
لما فی مسند احمد:
"عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أُحِلَّتْ لَنَا مَيْتَتَانِ، وَدَمَانِ. فَأَمَّا الْمَيْتَتَانِ: فَالْحُوتُ وَالْجَرَادُ، وَأَمَّا الدَّمَانِ: فَالْكَبِدُ وَالطِّحَالُ۔
ترجمہ:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہمارے لیے دو میتہ (مچھلی اور ٹڈی )اور دو خون (جگر اور تلیّ )حلال کردیے گئے ہیں۔
مسند أحمد ط الرسالة (10/16)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی