عنوان: بیوی، سات بیٹیوں، ایک بھائی اور دو بہنوں کے درمیان ایک کروڑ نوے لاکھ کی تقسیمِ میراث (15935-No)

سوال: میرے شوہر کے ترکہ میں ایک مکان ہے، جس کی مالیت ایک کروڑ نوے لاکھ (19000000) ہے۔ ورثاء میں سات بیٹیاں، ایک بیوہ، ایک بھائی اور دو بہنیں ہیں، نرینہ اولاد نہیں ہے، ان سب میں حصے کے ساتھ پیسوں کو بھی تقسیم کر دیجیے۔

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل رقم کو چھ سو بہتر (672) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے بیوی کو چراسی (84)، ساتوں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو چونسٹھ (64)، بھائی کو ستر (70) اور دونوں بہنوں میں سے ہر ایک کو پینتیس (35) حصے ملیں گے۔
اس تقسیم کی رو سے ایک کروڑ نوے لاکھ (19000000) میں سے بیوی کو تئیس لاکھ پچھتر ہزار (23,75000) روپے، سات بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو اٹھارہ لاکھ نو ہزار پانچ سو تئیس روپے اور آٹھ سو نو پیسے (18,09,523.809)، بھائی کو انیس لاکھ اناسی ہزار ایک سو چھیاسٹھ روپے اور چھ سو چھیاسٹھ پیسے (19,79,166.666) اور دونوں بہنوں میں سے ہر ایک کو نو لاکھ نواسی ہزار پانچ سو تراسی روپے اور تین سو تینتیس پیسے (9,89,583.333) ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
فَإِن كُنَّ نِسَاء فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ ... الخ

و قوله تعالیٰ: (النساء، الایة: 12)
فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْن ... الخ

و قوله تعالیٰ: (النساء، الایة: 176)
وَإِن كَانُواْ إِخْوَةً رِّجَالاً وَنِسَاءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ... الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 263 May 14, 2024
biwi, sath 7 betion betio,aik 1 bhai or 2 behno ke darmiyan aik crore naway lakh 19000000 ki taqseem e miras

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.