سوال:
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ ایک شخص کی تین بیٹیاں اور ایک بیوی ہے، جبکہ اس کے تین بھائی اور چھ بہنیں بھی ہیں، والدین نہیں ہیں، اس شخص کے پاس ایک مکان ہے، جس کی مالیت تقریباً سوا کروڑ روپے ہے، اس کی جائیداد شرعی اعتبار سے کس طرح تقسیم ہوگی؟
جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل رقم کو دو سو اٹھاسی (288) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے بیوہ کو چھتیس (36) حصے، تینوں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو چونسٹھ (64) حصے، تینوں بھائیوں میں سے ہر ایک بھائی کو دس (10) حصے اور چھ بہنوں میں سے ہر ایک بہن کو پانچ (5) حصے ملیں گے۔
اس تقسیم کی رو سے سوا کروڑ (12500000) روپے میں سے بیوہ کو پندرہ لاکھ باسٹھ ہزار پانچ سو (1562500) روپے، تینوں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو ستائیس لاکھ ستتر ہزار سات سو ستتر روپے اور ستتر پیسے (27,77,777.77)، تینوں بھائیوں میں سے ہر ایک بھائی کو چار لاکھ چونتیس ہزار ستائیس روپے اور ستتر پیسے (4,34,027,77) اور چھ بہنوں میں سے ہر ایک بہن کو دو لاکھ سترہ ہزار تیرہ روپے اور اٹھاسی پیسے (2,17,013.88) ملیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
فَإِن كُنَّ نِسَاء فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ
و قوله تعالی: (النساء، الایة: 12)
ولھن الربع مما ترکتم ان لم یکن لکم ولد فان کان لکم ولد فلھن الثمن مما ترکتم.... الخ
و قوله تعالی: (النساء، الایة: 176)
وَإِن كَانُواْ إِخْوَةً رِّجَالاً وَنِسَاءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ... الخ
الھندیة: (451/6، ط: دار الفکر)
(الباب الثالث في العصبات) وهم كل من ليس له سهم مقدر ويأخذ ما بقي من سهام ذوي الفروض وإذا انفرد أخذ جميع المال، كذا في الاختيار شرح المختار.
فالعصبة نوعان: نسبية وسببية، فالنسبية ثلاثة أنواع: عصبة بنفسه وهو كل ذكر لا يدخل في نسبته إلى الميت أنثى وهم أربعة أصناف: جزء الميت وأصله وجزء أبيه وجزء جده، كذا في التبيين فأقرب العصبات الابن ثم ابن الابن وإن سفل ثم الأب ثم الجد أب الأب وإن علا، ثم الأخ لأب وأم، ثم الأخ لأب ثم ابن الأخ لأب وأم، ثم ابن الأخ لأب ثم العم لأب وأم ثم العم لأب ثم ابن العم لأب وأم، ثم ابن العم لأب ثم عم الأب لأب وأم ثم عم الأب لأب ثم ابن عم الأب لأب وأم، ثم ابن عم الأب لأب ثم عم الجد، هكذا في المبسوط.
الھندیة: (کتاب الفرائض، 651/6، ط: دار الفکر)
ﻭﻋﺼﺒﺔ ﻣﻊ ﻏﻴﺮﻩ ﻭﻫﻲ ﻛﻞ ﺃﻧﺜﻰ ﺗﺼﻴﺮ ﻋﺼﺒﺔ ﻣﻊ ﺃﻧﺜﻰ ﺃﺧﺮﻯ ﻛﺎﻷﺧﻮاﺕ ﻷﺏ ﻭﺃﻡ ﺃﻭ ﻷﺏ ﻳﺼﺮﻥ ﻋﺼﺒﺔ ﻣﻊ اﻟﺒﻨﺎﺕ ﺃﻭ ﺑﻨﺎﺕ اﻻﺑﻦ، ﻫﻜﺬا ﻓﻲ ﻣﺤﻴﻂ اﻟﺴﺮﺧﺴﻲ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی