سوال:
شوہر کا گھر جو ان کے والد نے شوہر کے نام کیا ہوا ہو، کیا وہ گھر شوہر اپنی بیوی کے نام کر سکتا ہے؟
جواب: اگر والد نے اپنی زندگی میں وہ گھر اپنے بیٹے کو نام کرنے کے ساتھ مالکانہ تصرف اور قبضہ کے ساتھ دے دیا ہو تو وہ گھر شرعی اور قانونی طور پر بیٹے کی ملکیت شمار ہوگا، ایسی صورت میں بیٹا اپنی زندگی میں وہ گھر اپنی بیوی کے نام کرسکتا ہے، البتہ ہبہ مکمل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ بیوی کو گھر کا مالکانہ تصرف کے ساتھ قبضہ بھی دے دیا جائے، محض کاغذات میں نام منتقل کردینے سے بیوی اس گھر کی مالکہ نہیں بنے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (689/5، ط: سعید)
"بخلاف جعلته باسمك فإنه ليس بهبة"۔
شرح المجلة: (رقم المادۃ: 837)
تنعقد الهبة بالإیجاب والقبول، وتتم بالقبض الکامل؛ لأنها من التبرعات، والتبرع لا یتم إلا بالقبض".
الفتاوی الھندیة: (378/4، ط: رشیدیه)
"لايثبت الملك للموهوب له إلا بالقبض هو المختار، هكذا في الفصول العمادية".
بدائع الصنائع: (57/7، ط: دار الکتب العلمیة)
لأن الإرث إنما يجري في المتروك من ملك أو حق للمورث على ما قال «- عليه الصلاة والسلام - من ترك مالا أو حقا فهو لورثته» ولم يوجد شيء من ذلك فلا يورث ولا يجري فيه التداخل
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی