resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: نابالغ یتیم کے مال میں بڑے بھائی کے تصرف کا شرعی حکم

(69441-No)

سوال: ایک بچہ اپنے والد کے انتقال کے بعد یتیم ہوگیا اور اسے اپنے والد کی میراث میں سے کچھ نقد رقم ملی، جبکہ اس وقت وہ نابالغ تھا، اس بچے کے بڑے بھائی نے اس کی وراثت میں ملنے والی رقم اپنی مرضی سے کسی دوسرے شخص کو کاروبار کرنے کے لیے دے دی، بعد ازاں وہ شخص رقم لے کر غائب ہوگیا اور ساری رقم ڈوب گئی، اب جبکہ وہ بچہ بالغ ہوچکا ہے تو کیا وہ اپنے بڑے بھائی سے اپنی وراثت کی رقم واپس لینے کا شرعاً حق رکھتا ہے؟
نیز کیا وہ صرف اتنی ہی رقم کا مطالبہ کرسکتا ہے جتنی اسے وراثت میں ملی تھی یا چونکہ کئی سال گزرنے کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی واقع ہوچکی ہے، اس لیے وہ اپنی رقم کی موجودہ قیمت سونے (گولڈ) کے حساب سے بھی وصول کرسکتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ نابالغ یتیم کے مال میں شرعی ولایت اور اس کے مال میں تصرف کا حق مرحوم والد کے مقرر کردہ وصی، دادا، دادا کے مقرر کردہ وصی یا قاضی کو حاصل ہوتا ہے۔ بڑا بھائی محض بڑا ہونے کی وجہ سے نابالغ یتیم بھائی کے مال کا شرعی ولی نہیں بنتا، لہٰذا اسے اس کے مال میں تصرف کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
پوچھی گئی صورت میں چونکہ بڑے بھائی نے اپنے نابالغ یتیم چھوٹے بھائی کی رقم اختیار کے بغیر کاروبار میں لگائی اور وہ رقم ضائع ہوگئی، لہٰذا بڑے بھائی کے ذمے اصل رقم کی ادائیگی لازم ہے، محض پاکستانی روپے کی قدر میں کمی واقع ہونے کی وجہ سے اس رقم کی ادائیگی سونے کی موجودہ قیمت کے حساب سے لازم نہیں ہوگی، بلکہ اصولی طور پر چھوٹے بھائی کی جتنی رقم کاروبار میں لگائی تھی، اتنی ہی رقم اسے واپس کرنا لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

حاشية ابن عابدين = رد المحتار: (3/ 76، ط: الحلبي)
(الوالي في النكاح) لا المال (العصبة بنفسه) وهو من يتصل بالميت حتى المعتقة (بلا توسطة أنثى) بيان لما قبله (على ترتيب الإرث والحجب) فيقدم ابن المجنونة على أبيها

(قوله لا المال) فإنه الولي فيه الأب ووصيه والجد ووصيه والقاضي ونائبه فقط ح ثم لا يخفى أن قوله لا المال على معنى فقط أي المراد بالولي هنا الولي في النكاح، سواء كان له ولاية في المال أيضا كالأب والجد والقاضي أو كالأخ لا الولي في المال فقط، وبه اندفع ما في الشرنبلالية من أن فيه تدافعا بالنسبة إلى الأب والجد لأن لهما ولاية في المال أيضا.

الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية: (6/ 147، ط: المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)
قال: وللوصي أن يتجر بمال اليتيم في المبسوط ولا يجوز للوصي أن يتجر لنفسه بمال اليتيم أو الميت فإن فعل وربح يضمن رأس المال ويتصدق بالربح في قول أبي حنيفة ومحمد - رحمهما الله تعالى -، كذا في فتاوى قاضي خان.
للوصي أن يدفع مال الصغير مضاربة وأن يشارك به غيره وأن يبضعه، كذا في المحيط.

رد المحتار: (162/5، ط: دار الفكر)
(قوله فلا عبرة بغلائه ورخصه) فيه أن الكلام في الكساد، وهو ترك التعامل بالفلوس ونحوها كما قلنا، والغلاء والرخص غيره، وكأنه نظر إلى اتحاد الحكم فصح التفريع تأمل.وفي كافي الحاكم لو قال: أقرضني دانق حنطة فأقرضه ربع حنطة، فعليه أن يرد مثله وإذا استقرض عشرة أفلس، ثم كسدت لم يكن عليه إلا مثلها في قول أبي حنيفة، وقالا: عليه قيمتها من الفضة يستحسن ذلك وإن استقرض دانق فلوس أو نصف درهم فلوس، ثم رخصت أو غلت لم يكن عليه إلا مثل عدد الذي أخذه، وكذلك لو قال أقرضني عشرة دراهم غلة بدينار، فأعطاه عشرة دراهم فعليه مثلها، ولا ينظر إلى غلاء الدراهم، ولا إلى رخصها، وكذلك كل ما يكال ويوزن فالقرض فيه جائز.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster