سوال:
ایک آدمی فوت ہوا تو اس کے پاس 50 مرلہ زمین دیہات میں ہے اور اس نے ایک بیوی اور چار بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے، اس کے والدین اس کی زندگی میں ہی وفات پاگئے تھے، اب اس آدمی کی وراثت کیسے تقسیم ہوگی اور کتنے حصے ہوں گے؟ رہنمائ فرمائیں۔
جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل زمین بہتر (72) حصوں میں تقسیم کی جائے گی، جس میں سے بیوہ کو نو (9) حصے، چاروں بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو چودہ (14) حصے اور بیٹی کو سات (7) حصے ملیں گے۔
اس تقسیم کے اعتبار سے بیوی کو %12.5 فیصد، چاروں بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو %19.44 فیصد اور بیٹی کو % 9.72 فیصد حصہ ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
يُوصِيكُمُ ٱللَّهُ فِىٓ أَوْلَٰدِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ ٱلْأُنثَيَيْنِ ۚ
و قوله تعالیٰ: (النساء، الایة: 12)
وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ... الخ
السراجي في الميراث:(ص: 5، 6، ط: مكتبة البشرى)
"قال علماؤنا رحمهم الله: تتعلق بتركة الميت حقوق أربعة مرتبتة: الأول: يبدأ بتكفينه وتجهيزه من غيره تبذير ولاتقتير، ثم تقضى ديونه من جميع ما بقي من ماله، ثم تنفذ وصاياه من ثلث مابقي بعد الدين، ثم يقسم الباقي بين ورثته بالكتاب والسنة وإجماع الأمة."
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی