سوال:
والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، کیش دس لاکھ روپے ہیں، ورثاء میں بیوہ، چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، رہنمائی فرمادیں کہ کس کے حصے میں کتنی رقم آئے گی؟
جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل رقم اٹھاسی (88) حصوں میں تقسیم کی جائے گی، جس میں سے بیوہ کو گیارہ (11) حصے، چاروں بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو چودہ (14) حصے اور تینوں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو سات (7) حصے ملیں گے۔
اس تقسیم کے اعتبار سے دس لاکھ (1000000) روپوں میں سے بیوہ کو ایک لاکھ پچیس ہزار (125000) روپے، چاروں بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو ایک لاکھ انسٹھ ہزار نوے روپے اور نوے پیسے (159090.90) اور تینوں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو اناسی ہزار پانچ سو پینتالیس روپے اور پینتالیس پیسے (79545.45) ملیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
يُوصِيكُمُ ٱللَّهُ فِىٓ أَوْلَٰدِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ ٱلْأُنثَيَيْنِ ۚ
و قوله تعالیٰ: (النساء، الایة: 12)
وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ... الخ
السراجي في الميراث:(ص: 5، 6، ط: مكتبة البشرى)
"قال علماؤنا رحمهم الله: تتعلق بتركة الميت حقوق أربعة مرتبتة: الأول: يبدأ بتكفينه وتجهيزه من غيره تبذير ولاتقتير، ثم تقضى ديونه من جميع ما بقي من ماله، ثم تنفذ وصاياه من ثلث مابقي بعد الدين، ثم يقسم الباقي بين ورثته بالكتاب والسنة وإجماع الأمة."
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی