resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: اولاد، بیوی، بھائیوں اور بھتیجوں کی موجودگی میں میراث کی تقسیم کا شرعی حکم

(69510-No)

سوال: السلام علیکم! میرے میراث سے متعلق تین سوالات ہیں:
1) کیا کسی شخص کے بھائی زندہ ہوں تو بھی اس شخص کے بھتیجوں کا جائیداد میں حصہ بنتا ہے؟
2) میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ اگر کسی شخص کی اولاد میں صرف بیٹیاں ہوں، بیوی بھی ہو اور والدین کا انتقال ہو چکا ہو تو اس شخص کی جائیداد میں اس کے بھائیوں کا بھی حصہ ہوتا ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟
3) اگر کسی شخص کی اولاد میں بیٹے ہوں اور بیوی بھی ہو، جبکہ والدین کا انتقال ہو چکا ہو تو کیا اس شخص کی جائیداد میں اس کے بھائیوں اور بھتیجوں کا کوئی حصہ نہیں ہوتا، کیونکہ بیٹے بھی وارث ہوتے ہیں؟
الحمدللہ! میں دینِ اسلام کو دل سے مانتی ہوں اور اس پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ کی ناراضی سے ڈرتی ہوں اور نہیں چاہتی کہ دنیا کی کسی چیز کی خاطر میری آخرت خراب ہو۔ اسی لیے ہر بات کی تفصیل سے وضاحت چاہتی ہوں۔

جواب: 1) مرحوم شخص کے ورثاء میں بیٹا، پوتا، والد یا دادا نہ ہوں اور سگے بھائی یا باپ شریک بھائی زندہ ہوں تو مرحوم کی میراث کے شرعی حقدار بھائی ہوں گے، جبکہ اس صورت میں مرحوم کے بھتیجے (یعنی بھائیوں کے بیٹے) شرعی طور پر میراث سے محروم ہوں گے، کیونکہ بھائی بھتیجوں کے مقابلے میں قریبی رشتہ دار ہیں، لہذا بھائی کے ہوتے ہوئے بھتیجوں کو میراث میں سے کچھ نہیں ملتا ہے۔
2) مرحوم شخص کے ورثاء میں صرف بیٹیاں، بیوی اور بھائی ہوں تو اس صورت میں بیوی اور بیٹیوں کو ان کے مقررہ حصے ملنے کے بعد باقی ترکہ شرعی ترتیب کے مطابق بھائیوں کو ملے گا۔
3) مرحوم شخص کے ورثاء میں بیٹے موجود ہوں تو بیٹوں کی موجودگی میں مرحوم کے بھائی میراث سے محروم ہو جائیں گے، اسی طرح بھتیجوں کا بھی کوئی حصہ نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
فَإِن كُنَّ نِسَاء فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ وَ لِاَبَوَیْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ اِنْ كَانَ لَهٗ وَلَدٌۚ...الخ

و قوله تعالی: (النساء، الایة: 12)
ولھن الربع مما ترکتم ان لم یکن لکم ولد فان کان لکم ولد فلھن الثمن مما ترکتم.... الخ.

الدر المختار: (‌‌كتاب الفرائض‌‌، فصل في العصبات، 773/6، ط:درالفکر)
"(يحوز العصبة بنفسه وهو كل ذكر) فالأنثى لا تكون عصبة بنفسها بل بغيرها أو مع غيرها (لم يدخل في نسبته إلى الميت أنثى) فإن دخلت لم يكن عصبة كولد الأم فإنه ذو فرض وكأبي الأم وابن البنت فإنهما من ذوي الأرحام (ما أبقت الفرائض) أي جنسها (وعند الانفراد يحوز جميع المال) بجهة واحدة. ثم العصبات بأنفسهم أربعة أصناف جزء الميت ثم أصله ثم جزء أبيه ثم جزء جده (ويقدم الأقرب فالأقرب منهم) بهذا الترتيب فيقدم جزء الميت (كالابن ثم ابنه وإن سفل ثم أصله الأب ويكون مع البنت) بأكثر (عصبة وذا سهم) كما مر (ثم الجد الصحيح) وهو أبو الأب (وإن علا) وأما أبو الأم ففاسد من ذوي الأرحام (ثم جزء أبيه الأخ) لأبوين (ثم) لأب ثم (ابنه) لأبوين ثم لأب (وإن سفل)."

الھندیة: (450/6، ط: دار الفکر)
ويسقط الإخوة والأخوات بالابن وابن الابن وإن سفل وبالأب بالاتفاق.

السراجی: (ص: 36، ط: مکتبة البشرى)
العصبات النسبية ثلاثة: عصبة بنفسه، وعصبة بغيره، وعصبة مع غيره، أما العصبة بنفسه فكل ذكر لا تدخل في نسبته إلى الميت أنثى، وهم أربعة أصناف: جزء الميت، وأصله، وجزء أبيه، وجزء جده، الأقرب فالأقرب يرجحون بقرب الدرجة أعني أولاهم بالميراث جزء الميت أي: البنون، ثم بنوهم وإن سفلوا، ثم أصله أي: الأب، ثم الجد أي: أب الأب وإن علا، ثم جزء أبيه أي: الإخوة، ثم بنوهم وإن سفلوا، ثم جزء جده أي: الأعمام، ثم بنوهم وإن سفلوا.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster