سوال:
السلام علیکم، حضرت ! اگر کسی نے سجدہ سہو کرنا تھا، اس نے ایک سجدہ کیا، حالانکہ سجدہ سہو میں دو سجدے ہوتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟ نماز ہو جائیگی یا نہیں؟
جواب: چونکہ سجدہ سہو کے دونوں سجدے واجب ہیں، لہذا اگر ایک سجدہ بھول جائے تو واجب چھوٹ جانے کی وجہ سے وقت کے اندرنماز کا اعادہ کرنا لازم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (باب السھو، 309/1)
"وہل تجب الاعادہ بترک سجود السہو لعذر کما لو نسیہ والذی یظہر الوجوب کما ہو مقتضی اطلاق الشارح ".
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی