سوال:
السلام علیکم، کیا فرماتے ہیں علماء اکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نیپا چورنگی پر واقع ایک رہائشی اپارٹمنٹ جس میں نیچے کی دو منزلیں مارکیٹ ہیں، اس کے اوپر کار پارکنگ ہے، باقی عمارت پوری رہائشی فلیٹس ہیں، جن کی تعداد 114 ہیں، پارکنگ والی منزل میں نماز کے لیے جگہ بنائی گئی ہے، جس میں تقریبا 150 نمازیوں کی گنجائش ہے، جہاں پانچوں نمازیں اور جمعہ ہوتا ہے، امام و خطیب مقرر ہے، مذکورہ جگہ پر جمعہ کی نماز پڑھنا درست ہے؟ قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمادیں جزاک اللہ
جواب: نماز جمعہ کے قیام کےلیے شہر کا ہونا بنیادی شرط ہے،نہ کہ مسجد کاہونا ضروری ہے، لہذا شہر میں کسی بھی جگہ جمعہ کا قیام جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (137/1، ط: سعید)
(قوله ويشترط إلخ) قال في النهر: ولها شرائط وجوبا وأداء منها: ما هو في المصلى. ومنها ما هو في غيره والفرق أن الأداء لا يصح بانتفاء شروطه ويصح بانتفاء شروط الوجوب ونظمها بعضهم فقال: وحر صحيح بالبلوغ مذكر ... مقيم وذو عقل لشرط وجوبها ومصر وسلطان ووقت وخطبة ... وإذن كذا جمع لشرط أدائها۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی