سوال:
جمعۃ الوداع کی کیا حقیقت ہے؟ کیا شریعت میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی کوئی الگ سے فضیلت آئی ہے؟
جواب: جمعہ کے دن کی خصوصی فضیلتیں احادیث سے ثابت ہیں، رمضان المبارک چونکہ خود بھی برکت اور دعاء کی قبولیت کا مہینہ ہے ،اس لئے اس ماہ کے جمعہ میں برکت اور قبولیت کی توقع زیادہ ہے، لیکن اس اعتبار سے رمضان کے تمام جمعہ برابر ہیں، آخری جمعہ کی خصوصیت نہیں ہے۔
عوام میں رمضان المبارک کا آخری جمعہ بڑی اہمیت کے ساتھ مشہور ہے، اور اس کو ”جمعة الوداع“ کا نام دیا جاتا ہے، لیکن احادیثِ شریفہ میں ”آخری جمعہ“ کی کوئی الگ سے خصوصی فضیلت ذکر نہیں کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کذا فی فتاوی بنوری تاؤن: رقم الفتوی: 143909200815
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی