عنوان: نماز میں سورتیں چھوڑ کر نماز پڑھنا(1621-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! نمازوں میں سورۃ الفاتحہ کے بعد جو سورتیں پڑھیں جاتی ہیں، انکی ترتیب کے بارے میں کچھ وضاحت فرمادیں۔ کیا کچھ ایسی ممانعت ہے کہ ایک سورت چھوڑنے کے بعد ایک سورت نہیں پڑھ سکتے ہیں۔ مثلاً پہلی رکعت میں سورت فیل اور دوسری رکعت میں الماعون نہیں پڑھ سکتے ہیں ؟ جزاک اللہ

جواب: فرض نماز میں سورتوں كی ترتیب كی رعایت كرتے ہوئے تلاوت كرنی چاہیے‏، فرض نماز میں خلاف ترتیب سورت پڑھنا یا بیچ میں چھوٹی سورت كا فصل كردینا مكروہ ہے‏، البتہ نماز ہو جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (546/1)

 "ويكره الفصل بسورة قصيرة وأن يقرأ منكوساً، إلا إذا ختم فيقرأ من البقرة. وفي القنية: قرأ في الأولى "الكافرون" وفي الثانية "ألم تر"  أو " تبت" ،  ثم ذكر يتم، وقيل: يقطع ويبدأ، ولا يكره في النفل شيء من ذلك۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 469 May 29, 2019
namaz me / mein soorto / soorton ki tarteeb ki riayat rakhna, Observing / keepinig the order of Surahs in prayers

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.