عنوان: دورانِ نماز موبائل میں قرآن کریم دیکھ کر پڑھنے کا حکم (1626-No)

سوال: مفتی صاحب! مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ حضرات تراویح کے دوران موبائل میں قرآن کو دیکھ کر پڑھتے ہیں، کیا ان کا اس طرح نماز میں پڑھنا درست ہے؟

جواب: واضح رہے کہ امام ابوحنیفہؒ کے نزدیک نماز میں دیکھ قرآن کریم کی تلاوت کرنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے، خواہ مصحف میں دیکھ کر پڑھے یا موبائل میں دیکھ کر پڑھے، لہذا ایسے امام کی اقتداء میں نماز نہیں ہوگی۔
خاص طور پر موجودہ زمانے میں حفاظ کرام کی کثرت ہے، جس کی بنا پر ناظرہ خواں امام کے بجائے پختہ حافظ امامت کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں، لہذا ایسے امام کی اقتداء کرنا درست نہیں ہے جو نماز میں دیکھ کر قرآن پڑھتا ہو۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3091 May 30, 2019
namaz me / mein mobile me / mein quran kareem dekh kar parhne / parhney ka hokom / hokum, Ruling on reciting the Holy Quran by looking in mobile while praying

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.