عنوان: ‏ "حی علی الصلاۃ" کہتے وقت نماز کے لیے کھڑا ہونا (1676-No)

سوال: فقہ حنفی کی معتبر کتاب شرح الوقایہ میں لکھا ہے کہ اقامت میں حی علی الصلاة پر کھڑا ہونا سنت ہے تو کیا یہ صحیح ہے یا نہیں؟

جواب: ‏واضح رہے کہ مقتدیوں کے کھڑے ہونے کا اقامت کے کسی لفظ سے تعلق نہیں، بلکہ اصل یہ ہے کہ مقتدی جس وقت امام کو آتے ہوئے دیکھ لیں اس وقت سے لے کر جمہور کے قول کے مطابق "حی علی الفلاح"، جبکہ امام زفر رحمہ اللہ کے قول کے مطابق "حی علی الصلاۃ" کہنے کے وقت تک کسی بھی وقت کھڑے ہوجانا چاہیے، لہذا جن حضرات نے "حى علی الصلاۃ" یا "حی علی الفلاح" پر کھڑے ہونے کو مستحب کہا ہے، ان کی بات کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ اس سے پہلے کھڑا ہونا خلاف سنت یا مکروہ ہے، بلکہ مطلب یہ ہے کہ اس کے بعد بیٹھے رہنا خلاف سنت اور مکروہ تنزیہی ہے، بلکہ کئی حضرات نے صفیں سیدھی اور درست کرنے کے لیے اقامت کے شروع سے کھڑے ہونے کو بہتر قرار دیا ہے، چنانچہ شرح الوقایہ کی جس عبارت کا آپ نے حوالہ دیا ہے، اس کا بھی یہی مطلب ہے کہ اس وقت تک کھڑا ہوجانا چاہیے، اس سے زیادہ تاخیر نہیں کرنی چاہیے، اس سے پہلے کھڑے ہونے کو انہوں نے ناجائز نہیں کہا اور نا ہی اس وقت کھڑے ہونے کو واجب یا سنت علی التاکید کہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن أبي داؤد: (رقم الحدیث: 665)
عَنْ سِمَاكٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَوِّي صُفُوفَنَا إِذَا قُمْنَا لِلصَّلَاةِ، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا اسْتَوَيْنَا كَبَّرَ .

الدر المختار: (479/1، ط: دار الفکر)
قال بعد قوله: "ولها آداب".....والقیام لإمام و مؤتم (حين قيل علي الفلاح) خلافا لزفر؛ فإن عنده عند حي على الصلاة ابن كمال.

الفتاوى الهندية: (57/1، ط: مكتبة رشيدية)
إنْ كَانَ الْمُؤَذِّنُ غَيْرَ الْإِمَامِ وَكَانَ الْقَوْمُ مَعَ الْإِمَامِ فِي الْمَسْجِدِ فَإِنَّهُ يَقُومُ الْإِمَامُ وَالْقَوْمُ إذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ: حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ عِنْدَ عُلَمَائِنَا الثَّلَاثَةِ وَهُوَ الصَّحِيحُ فَأَمَّا إذَا كَانَ الْإِمَامُ خَارِجَ الْمَسْجِدِ فَإِنْ دَخَلَ الْمَسْجِدَ مِنْ قِبَلِ الصُّفُوفِ فَكُلَّمَا جَاوَزَ صَفًّا قَامَ ذَلِكَ الصَّفُّ وَإِلَيْهِ مَالَ شَمْسُ الْأَئِمَّةِ الْحَلْوَانِيُّ وَالسَّرَخْسِيُّ وَشَيْخُ الْإِسْلَامِ خُوَاهَرْ زَادَهْ وَإِنْ كَانَ الْإِمَامُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ مِنْ قُدَّامِهِمْ يَقُومُونَ كَمَا رَأَى الْإِمَامَ.

شرح الوقاية: (155/1، ط: میر محمد کتب خانہ)‏
(ويقومُ الإمامُ والقومُ عند حيِّ على الصَّلاة، ويَشْرَعُ عند قد قامت الصَّلاة. والله أعلم).‎

جواہر الفقہ: (441،437، ط: مکتبہ دار العلوم کراچی)

امداد المفتین جامع: (115،111/3، ط: مکتبہ دار العلوم کراچی)

فتاوی عثمانی: (373,372/1، ط: مکتبہ معارف القرآن کراچی)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 856 Jun 21, 2019
iqamat lay doran muqtadi kab kharay hon?, When should Muqtadi stand during Iqama / iqamat?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.