resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: مغرب سے پہلے دو رکعات پڑھنے کاحکم(1696-No)

سوال: مغرب کی اذان اور نماز میں بعض مساجد میں وقفہ دیا جاتا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟ اس میں اکثر عرب حضرات دو نفل پڑھتے ہیں،کیا احناف کے یہاں بھی یہ نوافل مسنون ہیں؟

جواب: بعض روایات میں مغرب سے پہلے دو رکعات پڑھنے کا جواز ثابت ہے، لیکن مجموعی روایات اور نصوص میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہےکہ مغرب سے پہلے دو رکعت کا ترک کرنا افضل ہے اور یہی احناف کا مسلک بھی ہے۔
اس کی ایک  وجہ یہ ہے کہ نوافل پڑھنے کی وجہ سے مغرب کی نماز میں تأخیر لازم آتی ہے، حالانکہ نبی علیہ السلام نے مغرب میں تعجیل کا حکم فرمایا ہے۔
’’ عن مرثدؓ بن عبداﷲ قال لما قدم ابو ایوبؓ غازیاً وعقبۃ بن عامرؓ یومئذ علی مصر فأخر المغرب فقام الیہ ابو ایوب فقال ماھذہ الصلوۃ یا عقبۃ قال شغلنا قال أما سمعت رسول اﷲ ﷺ یقول لا یزال امتی بخیر أو قال علی الفطرۃ مالم یؤخروا المغرب إلی ان تشبک النجوم‘‘ (ابو داؤد،۱/۶۰)
ترجمہ: حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ مغرب کی نماز میں تاخیر کی تو حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ کھڑے ہوگئے اور فرمایا یہ کونسی نماز ہے اے عقبہ، حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم مشغول ہوگئے تھے۔ حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا:کیا آپ نے رسول اﷲ ﷺسے نہیں سنا ہے کہ آپ فرماتے تھے کہ ہمیشہ میری امت خیر پر رہے گی یا آپ نے فرمایا فطرت پر، جب تک مغرب کی نماز میں تأخیر نہیں کرے گی یہاں تک کہ ستارے پھیل جائیں۔
اب اگر لوگ اذان مغرب کے بعد نوافل پڑھنا شروع کریں تو امام لازماً ان لوگوں کا انتظار کرے گا، جس سے مغرب کی نماز میں تأخیر لازم آئے گی اور مغرب میں تاخیر مکروہ ہے۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ صحابہ کرام کی اکثریت یہ دو رکعات نہیں پڑھتی تھی اور احادیث کا صحیح مفہوم تعاملِ صحابہ ہی سے ثابت ہوتا ہے۔
سنن ابوداؤد میں ہے:
عَنْ طَاوُسٍ قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عُمَرَعَنِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ، فَقَالَ : مَا رَأَيْتُ أَحَدًا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّيهِمَا. (۱/۱۸۲)
ترجمہ: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعتوں کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ نبی علیہ السلام کے عہد مبارک میں، میں نے کسی کو نہیں دیکھا کہ وہ یہ دو رکعت پڑھتے۔
اس سے ثابت ہوا کہ صحابہ کرام نے عام طور پر ان دو رکعات کو ترک کیا ہے، اس لیے ان کا ترک ہی بہتر معلوم ہوتا ہے، البتہ اگر کبھی کوئی پڑھ لے تو جائز ہے، اس پر ملامت نہیں کرنی چاہیے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

maghrib se pehle do rakat parhne ka hukum, Ruling on praying / performing two rak'ahs / rakaat before sunset / maghrib

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)