عنوان: اوابین کا وقت، رکعتوں کی تعداد اور فضیلت(1729-No)

سوال: حضرت ! اوابین کی کتنی رکعات ہیں؟ اس کا وقت کب سے شروع ہوتا ہے اور کب تک رہتا ہے؟ نیز اس کی فضیلت بھی بتادیں۔

جواب: "صلوۃ الاوابین" کا وقت مغرب کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد سے لے کر عشاء کا وقت داخل ہونے تک ہے۔اوابین میں کم ازکم چھ رکعت اور زیادہ سے زیادہ بیس رکعت ہیں۔
اوابین کے فضائل:
عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من صلى بعد المغرب ست ركعات لم يتكلم فيما بينهن بسوء عدلن له بعبادة ثنتي عشرة سنةً". (الترمذی،1/ 559)
یعنی جو شخص مغرب کے بعد چھ رکعات (نفل) ادا کرے اور ان کے درمیان کوئی بری بات نہ کرے تو یہ بارہ سال کی عبادت کے برابر شمار ہوں گی۔
عن عائشۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال مَن صلَّى بينَ المغربِ والعِشاءِ عشرينَ رَكْعةً بنى اللَّهُ لَه بيتًا في الجنَّةِ(وایضاً فی الترمذی:98/1)
ترجمہ: جس نے مغرب اور عشاء کے درمیان بیس رکعت نماز ادا کی اللہ اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔ 

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 903 Jul 04, 2019
awaabeen ka waqt or rakaton ki taadaad , Time of Awabeen and number of rak'ahs / rakaat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.