عنوان: پیاس کی شدت سے روزہ توڑنا اور فدیہ کا حکم(1805-No)

سوال: السلام علیکم،
ایک خاتون نے پیاس کی شدت کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑ دیا، کیا قضا لازم ہے یا کفارہ؟ اگر کفارہ لازم ہے تو کیا وہ فدیہ دے سکتی ہیں؟ کیونکہ انکی عمر زیادہ ہے اور لگاتار 60 روزے رکھنے کی ہمت نہیں۔

جواب: اگر پیاس کی ایسی شدت کی وجہ سے روزہ توڑ دیا ہو کہ روزہ نہ توڑا جاتا تو جان جانے یا سخت تکلیف میں پڑجانے کا خطرہ ہوتا، تو ایسے روزے کو توڑنے کی صورت میں صرف قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا، اور اگر روزہ توڑنے کی ایسی شدید ضرورت نہ تھی، اور پھر روزہ توڑا، تو قضا اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے۔
اگر روزہ ان کے لیے مضر ہے یا ماہر دین دار ڈاکٹر ان کے لیے روزہ رکھنا مضر بتائے، تو ایسی صورت میں انہیں روزہ چھوڑنے کی اجازت ہوگی، اور روزے کے بدلے ساٹھ مسکینوں کو صدقہ فطر کی مقدار غلہ یا اس کی قیمت دینا لازم ہے،  ایک صدقہ فطر کی مقدار نصف صاع (پونے دو کلو ) گندم یا اس کی قیمت  ہے۔
ایک مسکین کو ساٹھ دن صدقہ فطر کے برابر غلہ وغیرہ دیتا رہے یا ایک ہی دن ساٹھ مسکینوں میں سے ہر ایک کو صدقہ فطر کی مقدار دے دے،  دونوں جائز ہے۔
صدقہ فطر کی مقدار غلہ یا قیمت  دینے کے بجائے اگر ساٹھ مسکینوں کو ایک دن صبح وشام، یا ایک مسکین کو ساٹھ دن صبح وشام کھانا کھلادے، تو بھی کفارہ ادا ہوجائےگا۔
واضح رہے کہ یہ حکم اس صورت میں ہے جب بغیر عذر کے روزہ توڑا ہو اور اگر عذر کی وجہ سے توڑا ہو، تو قضاء روزہ ادا کرنے کی طاقت نہ ہونے کی صورت میں صرف ایک روزہ کا فدیہ پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرۃ، الایة: 184)
فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَّرِیْضاً اَوْ عَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ وَعَلَی الَّذِیْنَ یُطِیْقُوْنَهٗ فِدْیَةٌ طَعَامُ مِسْکِیْنٍ....الخ

الھندیۃ: (207/1، ط: دار الفکر)
(ومنها المرض) المريض إذا خاف على نفسه التلف أو ذهاب عضو يفطر بالإجماع، وإن خاف زيادة العلة وامتدادها فكذلك عندنا، وعليه القضاء إذا أفطر كذا في المحيط. ثم معرفة ذلك باجتهاد المريض والاجتهاد غير مجرد الوهم بل هو غلبة ظن عن أمارة أو تجربة أو بإخبار طبيب مسلم غير ظاهر الفسق كذا في فتح القدير....
(ومنها العطش والجوع كذلك) إذا خيف منهما الهلاك أو نقصان العقل كالأمة إذا ضعفت عن العمل وخشيت الهلاك بالصوم، وكذا الذي ذهب به موكل السلطان إلى العمارة في الأيام الحارة إذا خشى الهلاك أو نقصان العقل كذا في فتح القدير۔۔۔۔۔۔۔۔(ومنها: كبر السن) فالشيخ الفاني الذي لا يقدر على الصيام يفطر ويطعم لكل يوم مسكينا كما يطعم في الكفارة كذا في الهداية. والعجوز مثله كذا في السراج الوهاج. وهو الذي كل يوم في نقص إلى أن يموت كذا في البحر الرائق. ثم إن شاء أعطى الفدية في أول رمضان بمرة، وإن شاء أخرها إلى آخره كذا في النهر الفائق.
ولو قدر على الصيام بعد ما فدى بطل حكم الفداء الذي فداه حتى يجب عليه الصوم هكذا في النهاية.

و فیھا ایضا: (215/1، ط: دار الفکر)
كفارة الفطر، وكفارة الظهار واحدة، وهي عتق رقبة مؤمنة أو كافرة فإن لم يقدر على العتق فعليه صيام شهرين متتابعين، وإن لم يستطع فعليه إطعام ستين مسكينا كل مسكين صاعا من تمر أو شعير أو نصف صاع من حنطة، وإنما يعتبر حال المكفر في جميع الكفارات وقت الأداء لا وقت وجوبها فإن كان وقت الأداء معسرا يجزيه الصيام، وإن كان موسرا وقت الوجوب كذا في الخلاصة.

و فیھا ایضا: (514/1، ط: دار الفکر)
يطعم كل مسكين نصف صاع بر أو صاع تمر أو شعير أو قيمته، وإن أعطى منا من بر ومنوين من تمر أو شعير جاز لحصول المقصود كذا في الكافي.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 530 Jul 18, 2019
pyaas ki shidat / shiddat se roza torna or fidya ka hokom / hokum, Ruling on breaking / ending the fast due to thirst and the redemption / kaffara of breaking fast

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Sawm (Fasting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.