سوال:
حضرت ! معلوم یہ کرنا تھا کہ آج کل سوشیل میڈیا پر ایک سوفٹ وئیر آیا ہے، جس سے کوئی بھی اپنی تصویر کو بوڑھاپے والی تصویر میں تبدیل کر کے اپنے بڑھاپے یا کسی کی بھی تصویر کو تبدیل کر دیتا ہے، جس سے اس کے بوڑھے ہونے کے بعد کیسی شکل ہو گی، وہ آجاتی ہے۔
حضرت ! ایسے سوفٹ وئیر کے بارے میں علماء کی کیا رائے ہے؟
جواب دے کر رہنمائی کر دیجیے۔ جزاک اللہِ
جواب: واضح ہو کہ وہ امور جن میں نہ د نیا کا فا ئد ہ ہو اور نہ آ خر ت کا، بلکہ وقت اور دولت کا ضیاع ہو، تو ا یسے بے معنی اور بلا ضرورت کاموں پر اپنا قیمتی وقت ضائع کرنا کوئی دانشمندی کا کام نہیں، اور شر یعتِ مقدسہ نے بھی ایسے لہو و لعب سے منع فر ما یا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن الترمذی: (باب ماجاء في فضل الرمي في سبیل اﷲ)
عن عبد اﷲ بن عبد الرحمن بن أبي حسین أن رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم -إلی- کل ما یلہوبہ الرجل المسلم باطل، إلا رمیہ بقوسہ، وتادیبہ فرسہ، وملا عبتہ أہلہ، فإنہن من الحق
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی