عنوان: برائلر مرغی کھانے کا حکم(1822-No)

سوال: السلام علیکم، حضرت ! سوال یہ ہے کہ کیا برائیلر مرغی حرام ہے؟ کچھ علماء کرام جیسے ڈاکٹر امجد صاحب نے اِس کو حرام قرار دیا ہے۔ برائے مہربانی وضاحت کیجیے۔

جواب: شرعی طور پر ذبح شدہ برائلر مرغی کا کھانا حلال ہے، محض لوگوں کی افواہوں کی بنا پر کسی چیز کو حرام قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔
البتہ اگر مرغی کی غذا (فیڈ)  میں حرام ونجس اجزاء مثلاً: خون ، جانور کے اجزاء یا مردار کا گوشت وغیرہ شامل کیا جاتا ہو تو ایسا کرنا جائز نہیں ہے، البتہ اس قسم کی غذاء کا حکم یہ ہے کہ نجس و حرام اجزاء کے ملنے کی وجہ سے یہ غذا بھی حرام ہے اور ایسا کرنا یعنی فیڈ  میں نجس و حرام اجزاء شامل کرنا جائز نہیں- 
واضح رہے کہ جن مرغیوں کو ایسی غذاء کھلائی گئی ہو، ان کے بارے میں شرعی حکم یہ ہے کہ اگر ان کے گوشت میں مذکورہ غذا کی بدبو پیدا نہیں ہوئی ہے، تو اس صورت میں ان مرغیوں کو کھانا جائز ہوگا اور اگر مذکورہ غذاء کی وجہ سے ان کے  گوشت میں بدبو پیدا ہوگئی ہو، تو جب تک بدبو زائل نہیں ہوجاتی، اس وقت تک ایسی مرغیوں کو کھانا جائز نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (کتاب الحظر و الاباحۃ، 3/6)
’’وکره (لحمهما) أی لحم الجلالة والرمکة وتحبس الجلالة حتی یذهب نتن لحمها ولو أکلت النجاسة وغیرها بحیث لم ینتن لحمها حلت الخ ‘‘

رد المحتار: (341/6)
’’وفي المنتقٰی الجلالة المکروهة التي إذا قربت وجدت منها رائحة فلا تؤکل.‘‘
 
و فیہ ایضا: (240/5، ط: رشیدیة)
لاباس باکل  الدجاج ، لانہ  یخلط  ولا یتغیر  لحمہ ، وروی  انہ علیہ  السلام  کان یاکل  الدجاج ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1140 Jul 22, 2019
broilar / broyelar / brailar murghi khane / khanay ka hokom / hokum, Order to eat broiler chicken

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.