resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: اپنی ماں سے جفتی کرنے والے نر جانور، اس کی ماں یا اس سے پیدا ہوئے بچے کا گوشت کھانا (32207-No)

سوال: مفتی صاحب! نر (بچھڑا، بکرا وغیرہ) جانور جس مادہ سے پیدا ہوتے ہیں، عموماً اس سے جفتی بھی کرلیتے ہیں اور بسا اوقات اس کے نتیجے میں وہ مادہ حاملہ بھی ہوجاتی ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس نر جانور، اس سے پیدا ہوئے بچے یا اس کی ماں کا گوشت کھانے میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہے؟

جواب: واضح رہے کہ جانور شریعت کے مکلّف نہیں ہوتے ہیں، لہذا اگر نر جانور اپنی ماں سے جفتی کرلے اور اس کے نتیجے میں ماں حاملہ ہونے کے بعد بچہ پیدا کردے تو اس نر جانور، اس کے نطفے سے پیدا ہوئے بچے یا اس کی ماں کا گوشت کھانا شرعاً ممنوع نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الموسوعة الفقهية الكويتية: (7/ 410، ط:وزارة اللأوقاف الشؤن الإسلامية)
"الإنزاء الّذي لا يضرّ - كالإنزاء على مثله أو نحوه أو مقاربه - جائز، كخيلٍ بمثلها أو بحميرٍ، أمّا إذا كان يضرّ - كإنزاء الحمير على الخيل - فإنّ من الفقهاء من كرهه."

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables