عنوان: دوران نماز چھوٹے بچے کا پیٹھ پر بیٹھنے سے نماز کا حکم(1849-No)

سوال: مفتی صاحب ! یہ بتائیں کہ اگر گھر پر نماز پڑھتے ہوئے بچہ سامنے آئے، کھیلے، نمازی کے کپڑے کھینچے اور سجدے میں اُوپر چڑھ جائے تو ایسی صورت میں کیا شرعی حکم ہے؟

جواب: بچہ اگر پاک ہے اور قریب میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو بچے کو نمازی سے دور کر دے، ایسی صورت میں نماز پڑھنے والے کو چاہیے کہ سجدہ کرنے یا سجدے سے اٹھتے ہوئے بچے کو جلدی سے ہٹالیا کرے تو اس طرح کرنے سے نماز ہو جائے گی، بشرطیکہ بچے کو ہٹانے میں زیادہ دیر نہ لگائی جائے، ورنہ عمل کثیر ہونے کی وجہ سے نماز فاسد ہونے کا اندیشہ ہے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 504 Jul 26, 2019
doran e namaz chotay bachy ka peeth par ya goud mai bethnay se namaz ka hukum, Ruling on praying while a small child sitting on the back or lap during prayers

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.